ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا میں غیر قانونی تنوں کی ذخیرہ اندوزی معاملہ :17دنوں بعد بھی ملز م پولس اہلکار گروراج کو گرفتار کرنے میں پولس ناکام

جوئیڈا میں غیر قانونی تنوں کی ذخیرہ اندوزی معاملہ :17دنوں بعد بھی ملز م پولس اہلکار گروراج کو گرفتار کرنے میں پولس ناکام

Mon, 25 Feb 2019 20:32:25    S.O. News Service

کاروار:25؍فروری (ایس او نیوز) جوئیڈا پولس رہائشی کامپلکس میں  بیٹ اور ساگوانی لکڑی کے تنوں کو غیرقانونی طورپر جمع رکھے جانے  کے معاملےمیں گرفتاری سے بچ کر فرار ہونے والا پولس عملہ گروراج خو د اپنے ہی محکمہ کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ معاملہ کا پتہ چل کر 17دنوں بعد بھی گروراج کی گرفتاری ممکن نہیں ہوپائی ہے۔ محکمہ میں سرویس کے دوران میں ملے تجربات سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گروراج اچھی طرح جانتاہے کہ محکمہ کن کن اور کس کس طریقے سے ان کی تلاش میں ہوگا، ان سب کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ کو دھوکہ دینےمیں کامیاب ہونے کا محکمہ والے ہی شبہ جتارہے ہیں۔

گروراج کے متعلق مشہور ہے کہ وہ جب سے جوئیڈا میں خطرناک کاموں کو انجام دینےمیں بہت  شاطر ماناجاتا تھا۔ ایک مشہور مندر کے پجاری کی بیٹی سے دوستی کی، پھر انہی کی کار سے اپنی غیر قانونی لکڑیوں کی سپلائی کے لئے استعمال کئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔ متعلقہ کار کو پولس  نے اپنی تحویل میں لےکر جانچ ٹیم کے حوالے کرنے کی خبر ہے۔

موبائیل پر بھی بات نہیں : ملزم گروراج اپنے موبائیل سے بھی بات نہیں کررہاہے۔ دھارواڑ ہائی کورٹ میں اپنی پیشگی ضمانت کے لئے عرضی داخل کی ہے، صرف اپنے وکیلوں سے ہی بات کررہاہے ، شاطر گروراج اپنے واٹس اپ کال کے ذریعے ہی بات کررہاہے، دوسروں سے انہیں اس طرح  کال کرتاہے کہ وہاں سے دوبارہ کال کریں ، بتایا جارہاہےکہ اس کی چالاکی سے گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی ہے۔  دوسری طرف پولس جانچ ٹیم اعتماد جتا رہی ہے کہ ہم ملزم گروراج کی گرفتاری کے لئے جال بچھائے ہوئے ہیں، وہ کتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو، ہم اس کو گرفتارکرکے ہی دم لیں گے۔

جوئیڈا میں جس دن ذخیرہ کردہ لکڑی کے تنوں کا پتہ چلا تھا ملزم گروراج اس دن جوئیڈا میں ہی تھا، مگر پولس محکمہ ہونے کی بناء پر   فوریسٹ محکمہ نے اس طرف توجہ نہیں دی ، ورنہ اسی دن وہ گرفتار ہوجاتا، گروراج کو وقت ملا تو چالاکی سے وہ فرار ہوگیا۔ 8فروری کو کیس درج کرلینے کے بعد اس کی تلاشی شروع ہوئی ، اس کے بعدفوریسٹ محکمہ والوں نے بھی مزید  ایک کیس درج کرلیا ، تب بھی وہ گرفتار نہیں ہوسکاہے۔

شیموگہ ضلع کا مکین ملز م گروراج پولس محکمہ میں شامل ہونے کے بعد پچھلے 8برسوں سے جوئیڈا میں سرویس پر تھا۔ جب وہ خفیہ شعبہ میں چلا گیاتو اس کی غیر قانونی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔ پولس جانچ ٹیم ملزم کو تلاش کرتے ہوئے شیموگہ پہنچی تو وہ وہاں نہیں تھا، گھروالوں کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی گئی  تو وہاں بھی گھر پر قفل لگا ہوا ملا، بتایا جارہاہےگروراج کو اس معاملےمیں کیا کیا ہوسکتاہے پہلے سے ہی پتہ ہوگا۔ پولس گھروالوں سے پوچھ تاچھ یا انہیں اپنی تحویل میں لے سکتی ہے جس کے نتیجے  میں وہ گھروالوں کو بھی لاپتہ کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔


Share: